11:39 am
اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے نیک نیتی سے کام کیا ، عارف شاہین

اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے نیک نیتی سے کام کیا ، عارف شاہین

11:39 am

اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے نیک نیتی سے کام کیا ، عارف شاہین اگر دوران صدارت مجھ سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس پر معذرت خواہ ہوں راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی)آزادکشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سردار محمد عارف شاہین نے کہا ہے کہ اساتذہ آزادکشمیر کے مسائل کے حل کیلئے بہترین حکمت عملی سے کام لیا اور مکمل نیک نیتی و دیانتداری کے ساتھ ان کی خدمت کی ۔ لیکن میرا صدارتی دورانیہ کا عرصہ صرف ڈیڑھ سال پر محیط تھا جس میں اساتذہ آزادکشمیر کے بیشتر مطالبات تسلیم کروائے جن میں سے بعض پر عمل در آمد ہو چکا اور دیگر مطالبات پر عمل در آمد کے مراحل میں ہیں ۔مزید وقت ہوتا تو ان تمام تسلیم شدہ مطالبات پر عمل در آمد بھی اپنی صدارت کے دوران کرواتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مجلس عاملہ نے صدارتی دورانیہ میں توسیع کی پیش کش کی تھی لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد صدارتی عہدہ برقرار رکھنے کا کوئی جواز موجود نہیں تھا اس لیے عہدہ صدارت سے الگ ہو نے کا فیصلہ کیا اور آئین اور مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق چیئرمین مجلس عاملہ سردار محمد سجاد خان کو صدارتی عہدہ کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں جو بہتر انداز میں پوری کریں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اساتذہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر اور سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز علی خان نے جس قومی سوچ و جذبہ کے تحت اساتذہ کے جائز مطالبات بالخصوص سکیل اپ گریڈیشن اور قواعد میں ترمیم جیسے جائز مطالبات تسلیم کیے ہیں مجھے امید ہے کہ وہ اسی جذبہ خیر سگالی کے تحت عمل در آمد میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کر تے ہوئے اساتذہ آزاد کشمیر پرائمری مدرسین بنیادی سکیل بی 11جونیئر مدرسین بی 16اور سنیئر مدرسین کو بی 17دیئے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کروائیں گے ۔سردارعارف شاہین نے مزید کہا کہ انہوں نے اساتذہ آزاد کشمیر کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس دوران کبھی بھی سستی یا کاہلی کا مظاہرہ نہیں کیا عارف شاہین

تازہ ترین خبریں