11:39 am
مسلم لیگ ن کوٹلی کے ر ہنما کی مسلم کانفرنس میں شمولیت

مسلم لیگ ن کوٹلی کے ر ہنما کی مسلم کانفرنس میں شمولیت

11:39 am

مسلم لیگ ن کوٹلی کے ر ہنما کی مسلم کانفرنس میں شمولیت ن لیگ میں کارکنوں کو جائز مقام نہیں دیا جاتا،ملک عبدالمحمید منہاس کوٹلی ( سٹی رپورٹر ) مسلم لیگ ن کوٹلی کے ر ہنمااور مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ کے صدر ملک عبدالمحمید منہاس آف بلوٹی اپنے خاندان سمیت دوبارہ مسلم کانفرنس میں شامل ہو گئے ہیں اس بات کا ذکر انھوں نے ملک نواز خان سابق سنئیر وزیر و ممبر قانو ن ساز اسمبلی طویل مذاکرات سے کیا ہے ۔ ملک عبدالحمید منہاس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں خاص طور پر مسلم کانفرنسی تھا لیکن گزشتہ انتخابات میں مسلم لیگ ن میں شمولیت میری عظیم سیاسی غلطی تھی جس کے لئیے میں ملک نواز خان اور جماعت کی مرکزی قیادت سے معذرت چاہتا ہوں ۔ ن لیگ میں کارکنوں کو جائز مقام نہیں دیا جاتا اور ترقیاتی کام کرنے کے بجائے جھوٹے وعدے کیے جاتے ہیں ۔ میں نے اڑھائی سال کے لئے اپنے علاقہ ککنی بگاہ اور بلوٹی کو پس ماندہ رکھا اور اب ملک محمد نواز خان ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میرے علاقہ کی محرومی کا ازالہ کریں گے ۔ میں مسلم کانفرنس کے ساتھ وفاداری کے عہد کی تجدید کرتا ہوں۔ عبدالمحمید

تازہ ترین خبریں