11:41 am
بیرسٹر اورسردار عتیق سیاستدان نہیں آلہ کار ہیں، فرہاد علی

بیرسٹر اورسردار عتیق سیاستدان نہیں آلہ کار ہیں، فرہاد علی

11:41 am

بیرسٹر اورسردار عتیق سیاستدان نہیں آلہ کار ہیں، فرہاد علی وزیراعظم کے خلاف واویلا کرنا مسترد شدہ لوگوں کا وطیرہ بن گیا ، چیئرمین پی ڈی اے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی ڈی اے سردار فرہاد علی خان نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سردار عتیق احمد خان سیاست دان نہیں بلکہ آلہ کار ہیں جو اپنے آپ کو استعمال ہونے پر فخر محسوس کررہے ہیں جنہیں اپنے ماضی کو دیکھنا چاہیے ۔ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف نان ایشوکو ایشو بنا کر پیش کرنا اور واویلا کرنا مسترد شدہ لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کے ماضی سے ہم سب بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کے ایک ایک ماہ میں کتنے کتنے سکینڈل سامنے آتے تھے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں جو تاریخی کارہائے نمایاں انجام دیئے ان کی سات پشتیں بھی ایسا نہیں کرسکتی ۔راجہ فارو ق حیدر کی قیادت میں ن لیگ کی حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی سازشی عناصر جلد بے نقاب ہوں گے