11:42 am
شہری  ضلعی انتظامیہ  کو زائدالمعیاداورغیرمعیاری اشیاءکی فروخت کی اطلاع دیں ،منیرقریشی

شہری ضلعی انتظامیہ کو زائدالمعیاداورغیرمعیاری اشیاءکی فروخت کی اطلاع دیں ،منیرقریشی

11:42 am

شہری ضلعی انتظامیہ کو زائدالمعیاداورغیرمعیاری اشیاءکی فروخت کی اطلاع دیں ،منیرقریشی میرپور(بیورورپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنرمنیراحمدقریشی نے کہاہے کہ گزشتہ روز بن خرماں کے مقام سے زائدالمعیاد مشروبات ضبط کیے گئے تھے جس کومجسٹریٹ بلدیہ زاہد مجید شیخ ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراعجاز احمدقمراور نائب تحصیلدار چوہدری الطاف حسین کی موجودگی میں بوہڑکالونی کے مقام پر تمام بوتلیں خالی کردی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق شہرمیں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خورد ونوش کی فروخت کویقینی بنانے کے لیے انتظامیہ ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی جگہ زائدالمعیادیاغیرمعیاری اشیاء کی موجودگی کے بارے میں علم رکھتے ہوں تو وہ انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں تاکہ ان افراد کے خلاف قانون وقاعدے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ منیر

تازہ ترین خبریں