11:42 am
خطہ میں جلد بیرسٹر سلطان کی زیرقیادت حکومت قائم ہوگی،چوہدری اسلم

خطہ میں جلد بیرسٹر سلطان کی زیرقیادت حکومت قائم ہوگی،چوہدری اسلم

11:42 am

خطہ میں جلد بیرسٹر سلطان کی زیرقیادت حکومت قائم ہوگی،چوہدری اسلم آزادکشمیر کے بیس کیمپ کی عوام جوق در جوق پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے بھمبر (بیورورپورٹ)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار بھمبر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے رہنما چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کے وژن اور قائد کشمیر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سحر انگیز شخصیت اور مسئلہ کشمیر سے جنون کی حد تک وابستگی کی وجہ سے آزادکشمیر کے بیس کیمپ کے عوام گروہ در گروہ پاکستان تحریک انصاف شامل ہورہے ہیں آزادکشمیر کے عوام میں شدت سے یہ احساس اجاگر ہوچکا ہے کہ آزادی کشمیر کے بیس کیمپ آزادکشمیر میں قائد کشمیر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک انقلابی حکومت قائم ہو جو مسئلہ کشمیر کے لیے اندرون ملک و بیرونی ممالک میں مربوط کوشش کرے اور آزادکشمیر میں لوگوں کو متحد ومنظم کرکے مسئلہ کشمیر کے لیے بھرپور جدوجہد کرے انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں بہت جلد قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں حکومت قائم ہونے والی ہے جو لوگوں کے مسائل کے حل کا بہترین منصوبہ رکھتی ہے جس کے تحت آزادکشمیر کے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں گی اور کرپشن سے پاک نظام قائم کیا جائے گا اور نوجوانوں کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے تیار کرنے کے لیے نوجوانوں کی فکری لازم بند ی کی جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے ۔ چوہدری اسلم