11:42 am
بھمبرمیں مرغ کی دکانوں پرصفائی  نہ ہونےسےشہری بیماریوں میں مبتلا

بھمبرمیں مرغ کی دکانوں پرصفائی نہ ہونےسےشہری بیماریوں میں مبتلا

11:42 am

بھمبرمیں مرغ کی دکانوں پرصفائی نہ ہونےسےشہری بیماریوں میں مبتلا انتظامیہ گوشت کی دکانوں پرتازہ گوشت فراہم کرنیکی ہدایت کرے ،شہریوں کامطالبہ بھمبر (بیورورپورٹ) بھمبر شہر اور گردونواح میں گوشت و چکن کی دکانوں پر جالیاں نصب نہ ہوسکی ہیں ، مرغیاں زبح کرکے گوشت ڈھانپ کر نہ رکھنے کے باعث دوکانوں پر مکھیوں کی بتہات ، مکھیوں کے باعث جراثیم پھیلنے لگے بھمبر کے شہری مکھیوں کی گندگی سے اٹا گوشت کھانے پرمجبور ، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، انتظامیہ گوشت کی دکانوں پر جالیاں نصب کروانے کے ساتھ ساتھ دوکانداروں کو تازہ گوشت شہریوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کرے ، بھمبر شہر اور گردونواح کے عوامی حلقوں کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطابق بھمبر میں گوشت فروشوں کی دوکانوں پر جالیاں نصب نہ ہونے کے باعث شہریوں کو جراثیم شدہ گوشت کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے ، مرغ فروشوں کی دکانوں پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور دکانوں پر جالیاں نصب نہ ہونے سے گندگی سے اٹی مکھیاں سارا سارا دن پہلے سے زبح کرکے رکھے گے گوشت پر بیٹھی نظر آتی ہیں گندگی اور مکھیوں کی بتہات سے خطرناک جراثیم گوشت کے ذریعے شہریوں میں منتقل ہورہے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں جبکہ دوسری طرف انتظامیہ ڈنگ ٹپائو پالیسی پر گامزن ہے اور مرغ فروشوں کو جراثیم شدہ گوشت فروخت کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے بھمبرکے شہریوں نے کہا ہے کہ دوکانوں پر جالیاں اور شیشے کے بکس نہ ہونے سے مرغ فروش مکھیوں کی گندگی سے اٹے گوشت کو فروخت کررہے ہیں جس سے بیماریا ں پھیل رہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر شہر اور گردونواح میں گوشت کی دکانوں پر جالی نصب کرنے ، شیشے بکس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مرغ دکانوں