11:43 am
فاروق حیدر ریاست کے کامیاب ترین وزیر اعظم ہیں، اجمل جرال

فاروق حیدر ریاست کے کامیاب ترین وزیر اعظم ہیں، اجمل جرال

11:43 am

فاروق حیدر ریاست کے کامیاب ترین وزیر اعظم ہیں، اجمل جرال حکومت نے ان کی سربراہی میں خطہ کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بھمبر (بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ و سٹی صدر مسلم لیگ ن بھمبر مرزا محمد اجمل جرال نے کہا ہے کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست کے کامیاب ترین وزیراعظم ثابت ہوئے وہ خطہ کی تعمیر ترقی کے اصل ہیرو ہیں وزیراعظم صدر جماعت راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جماعت کے صدور کے اعزاز میں افطار و ڈنر دے کر کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ہے جس پر وزیراعظم کے شکرگزار ہیں تمام جماعتی صدور و ایڈمنسٹریٹرز کی بھرپور شرکت حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار تھا انہوں نے بہت اچھے موڈ اور ماحول میں گفتگو کی کارکنان کے مسائل حل کرنے جماعت کے استحکام کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی جو کہ کارکنان کی عزت افزائی ہے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا محمد اجمل جرال نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان کو کارکنان کا بھرپور اعتماد حاصل ہے وہ کارکنان کے ہر دلعزیز لیڈر بھمبر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان کی سربراہی میں خطہ کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے نئی سڑکوں کا جال بچھا دیا این ٹی ایس اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی شعبہ میں مفت علاج وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور انکی حکومت کے عظیم کارنامے ہیں ضلع بھمبر سمیت پورے خطہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام پوری طرح مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اجمل جرال