11:43 am
آڈیو لیکس وزیراعظم کو بلیک میل کرنےکا حربہ ہے، ثاقب بشیر

آڈیو لیکس وزیراعظم کو بلیک میل کرنےکا حربہ ہے، ثاقب بشیر

11:43 am

آڈیو لیکس وزیراعظم کو بلیک میل کرنےکاحربہ ہے، ثاقب بشیر تعمیر وترقی سے لےکر آئین سازی تک تاریخی کام فاروق حیدرنےکروائے بھمبر (بیورورپورٹ) ممتاز سیاسی وسماجی کارکن ثاقب بشیر بٹ نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے نام پر وزیراعظم کے خلاف سازش کی گئی جو سراسر وزیراعظم کو بلیک میل کرنے کا حربہ ہے بعض عناصر وزیراعظم کے خلاف اپنی کرپشن چھپانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں ۔ آزادکشمیر میں تعمیر وترقی سے لے کر آئین سازی تک جتنے تاریخی کام ہوئے ہیں وہ راجہ فاروق حیدر دور میں ہوئے اورانکی محنت و دلچسپی سے تعمیر وترقی ہوئی ہے اور یہ ان کے مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیںجتنے کام ان کے حالیہ دور میں ہوئے گزشتہ 70 سالوں میں نہیں ہوئے جسکی سب سے بڑی مثال بھمبر ہیں ایک سال کے اندر کروڑوں نہیں اربوں روپے کے پراجیکٹ بھمبر این ٹی ایس کا وہ تاریخ ساز کارنامہ ہے جس کو انہوں نے تمام تر مخالفتوں کے باوجود نافذ کی اور آج آزادکشمیر بھر میں غریب نوجوان میرٹ پر بطور استاد بھرتی ہورہا ہے جس کا کرپٹ اور اجارہ داری مافیا کو بڑا دکھ تھا ثاقب بشیر بٹ نے صحافیو ں کو دئیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم کے ویثرن سے خائف ن لیگ کے کرپٹ ٹولے نے ہر سطح پر اپنے وزیراعظم کے خلاف سازش کی کہیں اقربا پروری کرکے غریب لوگوں پر ملازمت کے دروازے بند کیے ثاقب بٹ نے کہا کہ وزیراعظم نے جب پائپ لائن میں موجود فنڈز پر کٹ لگا یا تو مافیا کی چیخیں نکل گئیں۔ ثاقب بشیر