11:55 am
 حکومت نےریاست کو  ترقی کے راستے پر گامزن کیا،سعیدظفر

حکومت نےریاست کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا،سعیدظفر

11:55 am

حکومت نےریاست کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا،سعیدظفر راجہ محمد فاروق حیدرخان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ہٹیاں بالا(بیورروپورٹ)مسلم لیگ(ن)کے رہنماء سردارسعیدظفرعباسی نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدرخان کی قیادت میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں گزشتہ تین سالوں میں تاریخ ساز اقدامات اٹھائے ہیں۔راجہ محمد فاروق حیدرخان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔ مسلم لیگ ن متحد ہے اور متحد رہے گی ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے تین سالوں میں ریاست کو پائیدار ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر مخالفین منفی پراپیگنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔ مخالفین جب کارگردگی کی بنیاد پہ مخالفت نا کر سکے تو گھریلو معاملات کو بنیاد بنا کے کردار کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے تبدیلی کے دعوےداروں نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے اب عوام ان کو پانچ سال تک برداشت نہیں کرسکتے ۔ عوام کی اکثریت مسلم لیگ ن کے گزشتہ پونے تین سالوں میں اٹھائے گے اقدامات کی بھرپور حمایت کر تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں چائے کی پیالی میں طوفان برپاکرنے والوں کو ناکامی ہو گی ۔ سعیدظفر