11:56 am
 محکمہ جنگلات چناری کی ٹمبر مافیا کیخلاف کار روائی، چینسہ مشین ضبط

محکمہ جنگلات چناری کی ٹمبر مافیا کیخلاف کار روائی، چینسہ مشین ضبط

11:56 am

محکمہ جنگلات چناری کی ٹمبر مافیا کیخلاف کار روائی، چینسہ مشین ضبط چناری (تحصیل رپورٹر) محکمہ جنگلات چناری رینج کی ٹمبر مافیاکے خلاف کامیاب کار روائی ناظم جنگلات غلام مجتبی مغل ،مہتمم ہٹیاں بالا ارشد خان کی ہدایت پر اوڑی رینج چناری کی کامیاب کارروائی رینج آفیسر اوڑی رینج راجہ راشد ظفر نے ہمراہ ٹیم بلاک آفیسر راجہ مہتاب خان منظور احمد ،راجہ شفیق بیٹ گارڈ کے ہمراہ کمپارٹ نمبر 6گہل علاقہ سے غیر قانونی درختان کی کٹائی کرتے ہوئے ملزمان امتیاز ولد یاسین اور اشتیاق احمد ولد مسکین ساکنہ گہل سے ایک عدد چینسہ مشین زیر ضبطی لائی ہے اور غیر قانونی لکڑی درخت بھی زیر ضبطی لائے ہیں ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے عرصہ ایک ماہ قبل علاقہ چھم سے بھی ایک عدد چینسہ مشین زیر ضبط لایا گیا تھا محکمہ جنگلات کی ٹمبر مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کے سلسلہ میں اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ٹمبر مافیا سے جنگلات کو محفوظ بنایا جاسکے۔ ٹمبر مافیا