11:57 am
 لیگی حکومت نے ہوائی اعلانات کے سواکچھ نہیں کیا،اسحاق طاہر

لیگی حکومت نے ہوائی اعلانات کے سواکچھ نہیں کیا،اسحاق طاہر

11:57 am

لیگی حکومت نے ہوائی اعلانات کے سواکچھ نہیں کیا،اسحاق طاہر حکومت کے دن تھوڑے،پی ٹی آئی کے کارکنان الیکشن کی تیاری کریں مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیرکے مرکزی رہنما سابق امیدواراسمبلی چوہدری اسحاق طاہرایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیگی حکومت کے دن تھوڑے،پی ٹی آئی کے کارکنان الیکشن کی تیاری کریں،آزادکشمیرمیں ن لیگ کی حکومت تین سالوں میں ناکام ہوکر اب اپنوں ہی کی سازشوں کاشکارہوچکی ہے،وزیراعظم فاروق حیدرکی اپنی زبان ان کو تخت سے وخت کیطرف لے جارہی ہے، وزیراعظم کوزبان کااستعمال بطوروزیراعظم کرنا چاہیے،گزشتہ روزمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں ن لیگ نے تین سالوں میں ہوائی اعلانات کے سواکچھ نہیں کیا،میرٹ،گڈگورننس کے نام پر اپنوں پرنوازشات کی جاتی رہیں،غریبوں کے حقوق پرڈاکے ڈالے گئے،کم زبان لوگوں کو ایک مخصوص ٹولہ نے زیربارکرنے کی کوشس کی، اب ان ہی غریبوں کی بددعائیں ن لیگ کو انجام کیطرف لے جارہی ہیں۔ اسحاق طاہر

تازہ ترین خبریں