12:41 pm
 گورنمنٹ گرلز سکول باڑیکوٹ سے ٹھیکہ سسٹم  ختم کیا جائے،مقصود ماگرے

گورنمنٹ گرلز سکول باڑیکوٹ سے ٹھیکہ سسٹم ختم کیا جائے،مقصود ماگرے

12:41 pm

گورنمنٹ گرلز سکول باڑیکوٹ سے ٹھیکہ سسٹم ختم کیا جائے،مقصود ماگرے معلمات نے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرکےادارہ کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا قادرآباد(نمائندہ اوصاف)باڑیکوٹ سرکاری سکولوں میں سیاسی مداخلت حکومتی دعوے ہوا میں تحلیل گورنمنٹ گرلز مڈل سکول باڑیکوٹ میں ٹھیکہ سسٹم رائج معلمات گھر بیٹھے تنخواہیں لینےلگیں، ادارہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا پرائیویٹ اداروں کی بہتر کار کردگی ادارہ طالبات سے خالی ہونے لگا محکمہ تعلیم بااثر افراد کے ہاتھوں بے بس ادارہ کا رزلٹ عرصہ دراز سے پچاس فصید سے بھی اوپر نہیں گیا سیاسی اثر اسوخ کے باعث اعلی افسران کارروائی سے گریزاں جبکہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باڑیکوٹ میں بیس بیس سال سے اساتذہ ایک ہی جگہ تعینات اساتذہ نے کمال مہارت سے سیاسی قیادتوں کو شیشے میں اتار کر تقریباً ایک ہی جگہ سروس پوری کر لی مسلم کانفرنس پیپلز پارٹی اور اب ن لیگ کے دور میں یہ اساتذہ بدستور تعینات ہیں جو کہ سرکاری اداروں میں سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے سیاسی مداخلت کے باعث تعلیمی ادارے سیاسی جماعتوں کے آفس بن چکے ہیں ٹھیکہ سسٹم کے خاتمے کے دعویدار اگر فرصت میں باڑیکوٹ کا وزٹ کریں تو معلوم ہوجائے گا کہ یہاں کا تعلیمی نظام کیا ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما مقصود احمد ماگرے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باڑیکوٹ کہ جملہ سرکاری تعلیمی اداروں کی صورتحال ایک جیسی ہے چیف سکرٹری وزیر تعلیم سکرٹری تعلیم ہمارے ساتھ بدترین سلوک کا نوٹس لیں ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ ٹھیکہ سسٹم

تازہ ترین خبریں