12:42 pm
 محکمہ زراعت نےحشرات کیخلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیا

محکمہ زراعت نےحشرات کیخلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیا

12:42 pm

محکمہ زراعت نےحشرات کیخلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیا باغات کو نقصان پہنچانیوالے حشرات کیخلاف مہم 18 یوم جاری رہیگی، ظفر اعوان مظفرآباد(سٹی رپورٹر) محکمہ زراعت نے باغات کو نقصان پہنچانے واے حشرات کیخلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیا ‘تمام زرعی مراکزپر ادویات،سپرے کٹس فراہم کر دی گئیں‘کسانوں کو متعلقہ مراکز سے رابطہ کرکے سہولت سے استفادہ کرنے کی ہدائت‘ محکمہ زراعت کے ترجمان فیضان مغل نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ زراعت آزاد کشمیر کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔کسانوں کے باغات کو بیماریوں اور حشرات کے حملے سے نقصان پہنچاتا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ زراعت کے شعبہ IPM نے آزاد کشمیر میں باغات کو نقصان پہنچانے والے حشرات کے خلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔فروٹ فلائی کے خلاف مہم کے لیے محکمہ زراعت کے زرعی توسیع مراکز پر ادویات فراہم کر دی ہیں۔کسان اپنے قریبی زرعی توسیع مراکز پر موجود عملے سے رابطہ کریں۔انٹو مالوجسٹ ظفر جہانگیر اعوان کا کہنا ہے کہ ناظم اعلی زداعت خواجہ خورشید احمد اور ناظم زراعت توسیع راجہ محمد آصف کی خصوصی ہدایت پر اس مہم کا اغاز کیا گیا ہے۔لیپہ ویلی میں اخروٹ کے تنے کا گڑواں اور فروٹ فلائی کے خلاف مہم کی سربراہی وہ خود کر رہے ہیں جو کہ 18 یوم تک جاری رہے گی۔تاکہ لیپہ ویلی میں اخروٹ کے باغات کو ان حشرات کے حملے سے محفوظ بنا کر کسانوں کی آمدن میں اضافہ کیا جا سکے۔ سپرے مہم

تازہ ترین خبریں