انضمام الحق عظیم کھلاڑی اور رول ماڈل ہیں، جیسے ہی میری بیٹی کےکینسر کا علم ہوا توانضمام نے فوری طور پر کیا کِیا

انضمام الحق عظیم کھلاڑی اور رول ماڈل ہیں، جیسے ہی میری بیٹی کےکینسر کا علم ہوا توانضمام نے فوری طور پر کیا کِیا

2 hours ago.

لاہور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی نے انکشاف کیا ہے کہ چیف سلیکٹرانضمام الحق نے ان کی بیٹی کے کینسر کے علاج کے لیے پیسوں کا بندوبست کیا تھا ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آصف علی کا کہنا تھا کہ ” جب انضمام بھائی کو میری بیٹی کے سٹیج 4 کینسر میں مبتلا ہونے کے بارے میں علم ہو ا تو وہ فور ی طور پر پی سی بی گئے اور وہاں بات کرکے پیسوں کا انتظام کروایا،وہ عظیم کھلاڑی ہیں جن کے بارے میں الفا ظ نہیں ہیں اورمیدان کے اندر اور باہر حقیقی رول ماڈل ہیں“۔دوسری جانب انضمام الحق کے دور میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ تباہی سے دوچار ہوئی، ٹیم نمبرون سے ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔انضمام الحق جب چیف سلیکٹر بنے توقومی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون تھی، بعدازں پے درپے شکستوں کی وجہ سے ساتویں پوزیشن تک جا پہنچی،