کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھ جائینگے:سربراہ ..

کرونا کے باعث فٹبال میچز ملتوی ہوئے تو ترکی میں طلاق کے کیسز بڑھ جائینگے:سربراہ ..

5 months ago.

انقرہ : ترکی میں ایک فٹبال کلب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث فٹبال میچز ملتوی کیے تو ملک بھر میں طلاق کے کیسز بڑھ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر کے 160 سے زائد ممالک تک پہنچ گیا ہے، اس وائرس کے بعد 6 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، عالمی سطح سپورٹس کے مختلف ایونٹس منسوخ ہوئے ہیں وہیں پر ترکی سے ایک حیران رد عمل سامنے آیا ہے۔ ترک فٹبال کلب ٹرابزونسپور کے سربراہ نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے سپر لیگ کے میچز کو ملتوی کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میچز نہ ہوئے تو ملک میں طلاق کے کیسز بڑھ جائیں گے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ترک ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کلب کے سربراہ احمد اغاغلو نے کہا کہ ان کی ٹیم لیگ میں سب سے آگے ہے اور ٹرابزونسپور کو چیمپئن قرار دیا جائے۔