امم خواجہ نے نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلی

امم خواجہ نے نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلی

2 months ago.

پشاور ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی امم خواجہ نے اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے 26 ویں نیشنل کیڈٹ اینڈ جونئر ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میںسنگل انڈر 15کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔ 26ویں نیشنل کیڈٹ اینڈ جونئیر ٹیبل ٹینس چمپئین شپ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام قضافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جو 26جون سے یکم جولائی تک جاری رہا جس میں ؂چاروں صوبوں ، اسلام آباد اور ریلوے ، واپڈا، ایچ ای سی ، کروموٹیکس اور ارمی کی ٹیموں نے شرکت کی چمپئین شپ کے فائنل میں امم خواجہ کا مقابلہ حسیب خواجہ سے ہوا ایک دلچسپ مقابلے کے بعد امم خواجہ نے مسلسل دوسری با رٹائنل جیتنے میں کامیاب ہوا اور فائنل میں حسیب خواجہ کو 3.1سے شکست دیدی جبکہ ڈبل میں بھی امم خواجہ اور فائظان ظہور نے سندھ کے کیف اور سعد کو شکست دیکر گولڈ حاصل کیا اسطرح امم خواجہ اس ٹورنامنٹ میں ڈبل کراون حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ ٹیم ایونٹ میں آرمی اور واپڈا کے کھلاڑی مد مقابل رہے ٹیم ایونٹ کے فائنل میں واپڈا کے شاہ خان ، باسط علی اور کاشف نے آرمی کے امم خواجہ ، فیظان ظہور اور شایان فاروق کو سخت مقابلے کے بعد 3.2سے ہرا کر فائنل جیت لیا ہے جبکہ انڈر 18سنگل کا ٹائٹل فیظان ظہور نے شاہ خان کو شکست دے کر جیت لیا ہے فائنل میں ڈی جی سپورٹس واپڈا مہمان خصوصی تھے انہوں نے جیتنے والی کھلاڑیوں میں نقد انعام اور ٹرافیان تقسیم کیں۔