09:49 am
پسنی میں مكان كی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان كے 4 افراد جاں بحق

پسنی میں مكان كی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان كے 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پسنی میں مكان كی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان كے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔علاقہ مکینوں کے مطابق رات گئے مكان كا پچھلا حصہ گرگیا جس کی وجہ سے چھت زیادہ وزن برداشت نہ كر سكی اور زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ

 اس كی اہلیہ دوسالہ بچہ عبدالوہاب اور چار سالہ بچہ اویس جاں بحق ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں كو ملبے سے نكالا اور اسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری كارروائی كے بعد لاشوں کو ورثاء كے حوالے كر دیا گیا۔