08:19 am
متا ثرین سراں کوہالہ پروجیکٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائینگی

متا ثرین سراں کوہالہ پروجیکٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائینگی

08:19 am

کارگل( بیوروپورٹ ) متا ثرین سراں کوہالہ پروجیکٹ کے زیر اہتمام سراں کوہالہ پروجیکٹ کے حق میں ہٹیاں بالامیں 10 فروری  عدالت بازار سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گئی ریلی میں تمام سیاسی سماجی ، مذہبی، دینی، کے قائدین اور کارکنان متا ثرین سراں کوہالہ پروجیکٹ کے اراکین شرکت کر یں گے متا ثرین سراں کوہالہ پروجیکٹ کا کہنا ہے کی کوہالہ پراجیکٹ پر کام میں تاخیر حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ہے عوام علاقہ

 سراں،آدم سری،،راڑہ،لانگلہ ہٹیاں بالا نے سراں کوہالہ پراجیکٹ مزید تاخیر پر احتجاج کی دھمکی دے دی عوام علاقہ کا کہنا تھاکہ عرصہ چار سال سے خوار کیا جا رہا ہے قومی اور علاقائی پراجیکٹ پر چند شر پسند عناصر اپنی سیاست چمکا کر اس قو می منصوبے کوسبوتاز کر نا چاہتے ہیں جوآنے والی نسلوں کے لیے سوالہ نشان ہے کہ جو لوگ سراں کوہالہ پراجیکٹ پر مخالفت کر رہے ہیں وہ لوگ اس بات کا جواب دیں بھارت ہمارے دریا پر لا تعداد بند اور ڈیم بنا ر ہا ہے اور پانی کا رخ تبدیل کر رہا ہے اس وقت یہ لو گ خاموش تماشائی بنے ہو ئے تھے کتنی بار ہڑتال کی عالمی فورم پر کتنی دفعہ بات کی وہ شرپسند عنا صر ہیںٍ جو نوکریاں اور ٹھیکہ حاصل کر نے کے لیے قومی منصوبے کو ناکام کرنا چاہتے ہیں اس کی عالمی فورم پر کتنی دفعہ بات کی سراں کوہالہ پراجیکٹ لگنے سے اس علاقہ میں خوشحالی آئے گی لوگوں کا روزگار ملے گااور تعمیروترقی کا آغاز ہو گا اگر موجودہ حکومت سراں کوہالہ پراجیکٹ پر کام نہیں کر تے توفوری طور پر سراں کوہالہ پراجیکٹ کوبند کر دیا جائے تاکہ لوگ مزید پریشانی سے بچ سکیں لوگوں کو فوری طور ان کے معاوضہ جات ادا کیے جائیں عوام علاقہ سراں،آدم سری،،راڑہ،لانگلہ ہٹیاں بالانے کمپنی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ کپینی کی جانب سے ہمارے بچوں کو چائینہ میں انجینئر نگ میں فری سکالر شپ دی گئی ہے جس پرکمپنی کے شکر گزار ہیں اس پراجیکٹ کی تکمیل پر تمام سٹیک ہو لڈر کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا چائیے اس پراجیکٹ سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا عوام علاقہ سراں،آدم سری،،راڑہ،لانگلہ ہٹیاں بالانے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ اس پراجیکٹ پر کام ہو تو وہ فوری طور پر اس پراجیکٹ میں حامل رکارٹوں کودور کر ے عوام علاقہ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیارہیں۔

 

تازہ ترین خبریں