07:50 am
لاہورمیں درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہورمیں درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(نیو زڈیسک) گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں ایک نامعلوم شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور فرار ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ایک درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

 اور لرزہ خیز واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خطرے میں ہے جب کہ گارڈن ٹاؤن تھانے کی پولیس کارروائی کیلیے اسپتال پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔