09:36 am
کراچی شارع فیصل سے 42 افراد کا ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی شارع فیصل سے 42 افراد کا ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

09:36 am

کراچی(نیو زڈیسک) پولیس نے شارع فیصل سے 42 افراد کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ غلام اصفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 42 افراد کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے، ملزم کو شارع فیصل پر واٹر

 اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر کے قریب سے گرفتار کیا گیا، ٹارگٹ کلر ساجد عرف بانو کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم 2 پولیس اہلکاروں، ایکسائز افسر اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

 

تازہ ترین خبریں