پشاور(نیو زڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پائے جانے والے توانائی کے قدرتی ذخائر کو یہاں کا قیمتی خزانہ قرار دیتے ہوئے ان کو بروئے کار لانے کے لئے ایک جامع پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔خیبر پختونخوا کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے دوروں کا آغاز کردیا ہے۔ مشیر توانائی حمایت اللہ خان پہلے مرحلے میں مہمند اور باجوڑ گئے
جہاں انہوں نے توانائی کے دستیاب وسائل پر مقامی انتظامیہ سے آگاہی حاصل کی۔مہمند اور باجوڑ میں ڈپٹی کمشنرز نے صوبائی مشیر کو اپنے اپنے اضلاع میں پائے جانے والے آبی ذخائر اور ان سے سستی ترین بجلی پیدا کرنے کے دستیاب وسائل پر جامع بریفنگ دی۔قبل ازیں قبائلی اضلاع آمد پر مشیر توانائی کا مقامی انتظامیہ اورعمائدین کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع توانائی کے ذخائر سے مالامال ہیں جن کو بروئے کارلانے کے لئے صوبائی حکومت نے جامع پلان ترتیب دے رکھا ہے۔ محکمہ توانائی اور اس کے ذیلی اداروں کو نئے اضلاع تک وسعت دے کر یہاں مقامی دفاتر جلد کھولے جائیں گے۔قبائلی اضلاع کے کامیاب دورے کے بعد مشیر توانائی ضلع اپر دیر میں زیر تعمیر40میگا واٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر گئے اور وہاں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پن بجلی گھر رواں سال مکمل کرلیا جائے گا، جس سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے ضلع لوئیر دیر میں 102میگاواٹ کے شوگو کچ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی کام کی رفتارکاجائزہ لیا۔ صوبائی مشیرتوانائی لوئیر دیرمیں تعمیر ہونے والے منی مائیکروہائیڈل پراجیکٹ کی جگہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رواں سال توانائی کے بڑے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے متعدد منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے جائیں گے۔
شہباز شریف کی کمر میں تکلیف، ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا
ملیر پولیس کی کارروائی؛ سیہون بم دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار
بارش سے حادثات: چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
بلوچستان میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے میں بہہ کر 2 افراد جاں بحق
حکومت مخالف تحریک چلانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: مریم اورنگزیب
انکوائری کی بنیاد پر گرفتاری ہوسکتی ہے تو وزیراعظم کو بھی پکڑا جائے
راجہ ریاض کی بھی شیخ رشید کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت، ایسی بات کہہ جان کر آپ یقین نہیں کرینگے
میزبان عمران خان ہے تو پھر تحفہ بھی اس کے شایان شان ہونا چاہیے
اہم ترین شہر میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
عمران خان کے خطاب کے دوران عرب حکمرانوں کے درمیان بیٹھ کر مسکرانے والی یہ شخصیت در اصل کون ہیں؟
عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائشگاہ ترک کر دی، کہاں رہائش رکھیں گے ؟ اہم خبر آگئی
تمام تیاریاں مکمل مگر ۔۔۔سعودی ولی عہد کے پاکستان آنے سے پہلے ہی ایسی خبر آگئی کہ پوری قوم کے دل ٹوٹ گئے
پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے بڑی خوشخبری
حمزہ شہباز کی تو بیٹھے بٹھا ئے لا ٹر ی نکل آئی ، پنجاب میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا
پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر بارے عدالت سے بڑی خبر آگئی
عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد ایک اور اہم ترین پی ٹی آئی رہنما،وزیراطلاعات کی ورنٹ گرفتاری جاری ، وجہ ایسی جان کر آپ یقین نہیں کرینگے
حکومت کے انتظامات کم پڑ گئے۔۔۔ سعودی علی عہد محمد بن سلمان اپنے ساتھ کتنے ہزار لو گ پاکستان لا رہے ہیں؟ مزید تیا ریا ں شروع کر دی
آئندہ دنوں میں پنجاب حکومت میں کونسی بڑی تبدیلی آںے والی ہے؟اچانک خبر نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی
پا کستا نیو ں تیا ری کر لو ! آئی ایم ایف سے قرض ،ڈالر 150 روپے کا، ملکی معیشت کیلئے تباہ کن خبر
10 ہزار 144 پاکستانی شہری کو خو د کو افغانی ظاہر کر کے کیا کام کر رہے تھے ؟ جانئے
مسلسل 4روز بارشیں ہی بارشیں ۔۔ پاکستانی گھروں کی چھتیں ٹھیک کروالیں ، محکمہ موسمیات نے ہنگامی پیشگوئی کردی
وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی ایس ایل کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار
پاکستان کی سالمیت پر اٹھنے والی ہر آنکھ نوچ لی جائے گی، وزیرداخلہ بلوچستان
کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے والد اور 3 بچے جاں بحق
پشین میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق
کوئٹہ میں ڈھائی سالہ بچے پر فائرنگ کا مقدمہ درج
پشاور میں 800 سال پرانا قیمتی مجسمہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
خیبر میڈیکل کالج کے طالب علم نے ہاسٹل میں خود کشی کرلی
خواتین پر گھریلو تشدد کرنے کے خلاف تین ماہ قید اورجرمانے کا قانون تیار
خیبر پختونخوا میں وزراء کے گھروں کی تزئین وآرائش فنڈ میں دگنا اضافہ