07:08 am
 حمزہ شہباز کی تو بیٹھے بٹھا ئے لا ٹر ی نکل آئی ، پنجاب میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

حمزہ شہباز کی تو بیٹھے بٹھا ئے لا ٹر ی نکل آئی ، پنجاب میں بڑا عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حمزہ شہباز شریف کو پنجاب حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سپیکر پرویز الہیٰ کی سعودی عرب سے واپسی پر اجلاس میں چئیرمین پی اے سی کا نام اناونس کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے میں پی اے سی کی سربراہی حمزہ شہباز شریف کے حوالے کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ کی سعودی عرب واپسی پر اہم اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں چئیرمین پی اے سی سمیت قائمہ کمیٹیوں کے سربراہوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ پی اے سی کے چیئر مین کا چناؤ الیکشن کے ذریعے ہوگا۔ پنجاب حکومت طے شدہ فارمولے پر عملدرآمد کرے گی اور معاہدے کے تحت حمزہ شہباز کی مخالفت نہیں کرے گی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو چئیرمین پی اے سی نہ بنانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔دوسری جانب وفاق میں حکومت نے شہباز شریف کو پی اے سی کی چئیرمین شپ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی حکومت نے ووٹنگ کے ذریعے سے شہباز شریف کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حکومت کی جانب سے پی اے سی کا نیا چئیرمین فخر امام کو بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےچیئرمین شہبازشریف کوعہدےسے ہٹانےکے معاملے میں اخترمینگل کاووٹ فیصلہ کن حیثیت اختیارکرگیا۔اخترمینگل کی حمایت کےبغیرشہبازشریف کوہٹاناممکن نہیں جس کے بعد حکومت نے اختر مینگل سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزیرخزانہ سمیت30ارکان ہیں۔وزیرخزانہ کو چیئرمین کےتقرراورہٹانےکےدوران ووٹ کااختیارنہیں۔حکومت اوراس کےاتحادیوں کے15جبکہ اپوزیشن اتحادکےپاس14ووٹ ہیں۔پارٹی پوزیشن کےمطابق پی ٹی آئی11،ق لیگ ایم کیوایم،بی این پی کاایک ایک ووٹ ہے۔ایک آزاد رکن علی نوازشاہ حکومت کےحامی ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے7،پیپلزپارٹی5،جےیوآئی اورایم ایم اےکاایک ایک ووٹ ہے۔اس ساری صورتحال میں اخترمینگل کا ووٹ فیصلہ کن حیثیت اختیار کر چکا ہے۔