07:33 am
راجہ ریاض کی بھی شیخ رشید کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت، ایسی بات کہہ جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

راجہ ریاض کی بھی شیخ رشید کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت، ایسی بات کہہ جان کر آپ یقین نہیں کرینگے

07:33 am

اسلام آباد (نیو زڈیسک) ریاض فتیانہ کے بعد راجہ ریاض نے بھی شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل کرنے کی مخالفت کر دی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا شہباز شریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے، خود روکیں گے۔شیخ رشید کو پی اے سی

 کا ممبر بنانے بارے تحریک انصاف کے اندر سے بھی مخالفت سامنے آگئی۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے پی ٹی آئی کے متعدد ممبران نے شیخ رشید کو ممبر نہ بنانے کی بات کر دی۔ راجہ ریاض کا کہنا ہے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی کوئی ضرورت نہیں، پبلک اکاونٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کے ارکان موجود ہیں۔پی ٹی آئی کے ممبر پی اے سی نے مزید کہا کہ شہباز شریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں ہم رکاوٹ بنیں گے، تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سے کام کریں گے، جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا پی اے سی میں وہ کام ہوگا۔

تازہ ترین خبریں