02:55 pm
پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت اونچی اڑان بھرنے کو تیار،وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی

پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت اونچی اڑان بھرنے کو تیار،وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی

02:55 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت اونچی اڑان بھرنے کو تیار،وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی۔۔۔وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنے کی ہماری کاوشیں مثبت رنگ دکھا رہی ہیں۔تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے امدادی پیکجز ملنے کے بعد پاکستانی معیشت پٹڑی پر آچکی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے جبکہ تجارتی خسارہ بھی کم ہو رہا ہے۔اس وقت ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بڑے پیمانے پر ڈالروں کی ضرورت ہے۔درآمدات میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کو زر مبادلہ کے ذخائر کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں پر انحصار کرنا ہوتا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ نئی حکومت کے آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے بھی وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے باہر سے بھیجے جانے والے ڈالرز میں واضح اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کی گرتی پڑتی معیشت نے اونچی اڑان بھرنے کی تیاری کر لی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد معیشت میں مثبت بدلاو نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ایک جانب ترسیلات زر میں اضافہ ہوا تو دوسری جانب تجاری خسارہ بھی کم ہوا ہے۔ اس حوالے سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ معیشت کو پاوں پر کھڑا کرنے کی ہماری کاوشیں مثبت رنگ دکھا رہی ہیں۔تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تجارتی خسارے میں ایک بلین ڈالر کا فرق پڑا ہے جبکہ اس سال برون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے جانے والی رقوم میں بھی 12.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہماری معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔