04:12 pm
پہلے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ؟ عمران خان کا چھکا پاکستان کے میدان سے سعودی عرب جا پہنچا

پہلے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ؟ عمران خان کا چھکا پاکستان کے میدان سے سعودی عرب جا پہنچا

04:12 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری اور اب محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش ڈبل کردی، جانتے ہیں کیوں ؟ عمران خان کا چھکا پاکستان کے میدان سے سعودی عرب جا پہنچا ۔۔۔سعودی عرب نے پاکستان کوآئی ایم ایف سے بھی زیادہ بڑا مالیاتی پیکج دینے کی پیش کش کی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 10 ارب ڈالرز کا مالیاتی پیکج دینے کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔

 تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے سفارت خانے کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے گی۔اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔واضح رہے کہ سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ سعودی ولی عہد کے استعمال کے سامان پر مشتمل 5 ٹرک نجی ہوٹل پہنچ گئے۔ٹرکوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزرزش کے سامان کے علاوہ ،اشیائے خورد و نوش اور فرنیچر بھی شامل ہے۔پاکستان کی وزارت خزانہ کے سینئر آفیشل نے کہا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر متوقع ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں