04:55 pm
سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے پہلے ہی سٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے پہلے ہی سٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے پہلے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد 17 فروری سے پاکستان کے 2 روزہ دورے پر آرہے ہیں، ان کا سکیورٹی عملہ پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ انتظامات بھی شروع کردیے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کی آمد کے موقع پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے

    کہ وہ پاکستان میں 20 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ سعودی ولی عہد کی آمد اور بڑی سرمایہ کاری کے متوقع اعلان کے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر بھی مثبت اثرات دیکھے جارہے ہیں۔ آج (منگل کو) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 269 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 16 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6 اعشاریہ 53 ارب روپے رہی۔ علاوہ ازیں آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 29 ارب روپے کا بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مارکیٹ 8 ہزار 64 ارب روپے کی ہوگئی ہے۔