01:37 pm
حکومت کوبڑی کامیابی ،تحریک انصاف ایک اورسیٹ جیت گئی۔۔۔کھلاڑیوں کاجشن

حکومت کوبڑی کامیابی ،تحریک انصاف ایک اورسیٹ جیت گئی۔۔۔کھلاڑیوں کاجشن

01:37 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے 91 سرگودھا سے کامیاب امیدوارعامرچیمہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔جسٹس عامر فاروق نے لیگی ایم این اے ذوالفقار بھٹی کی جانب سے سرگودھا کے حلقہ این اے 91 میں ری پولنگ رکوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقہ کے 20 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا حکم دیا جس کے خلاف لیگی ایم این اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو فیصلے تک انتخابی نتائج جاری کرنے سے روک رکھا تھا۔
گزشتہ روز عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے ۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹاتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک وقت میں دو فورمز پر ایک ہی ریلیف کس طرح مانگ سکتے ہیں؟ جب تک اپیل سپریم کورٹ میں ہے کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے ۔ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف درخواست کو اسی ماہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق نے راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ کی جانب سے پٹیشن کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔