03:04 pm
 سعودی ولی عہد کا طیارہ لینڈ کر گیا۔۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف ، وفاقی کابینہ استقبال کیلئے موجود

سعودی ولی عہد کا طیارہ لینڈ کر گیا۔۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف ، وفاقی کابینہ استقبال کیلئے موجود

03:04 pm

نچایا، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور کابینہ کےارکان نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا، شہزادہ محمد بن سلمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا،
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مرحبا سعودی ولی عہد مرحبا، شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کرگیا ہے، سعودی ولی عہد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا توایف 16اور جے ایف 17تھنڈرلڑاکا طیاروں نے شاہی طیارے کواپنے حصار میں لے لیا تھا، اور سعودی ولی عہد کے طیارے کو بحفاظت پروٹوکول کے ساتھ نورخان ایئربیس تک پہ سعودی ولی عہد کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور21 توپوں کی سلامی دی گئی، انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنرز پیش کیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادمحمد بن سلمان 2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کا پاکستان میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد کی سڑکوں کو دلہن کی طرح سجایا گیا، سڑکوں پر پاکستانی اور سعودی عرب کے پرچم جبکہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سعودی کنگ شاہ سلمان ، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دیوہیکل تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں۔ سعودی ولی عہد کے پاکستان میں خیرمقدم کیلئے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کو نور خان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، جہاں سعودی ولی عہد کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائےگا۔ ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک بڑا سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ سعودی عرب کے وزیرمملکت برائےامورخارجہ عادل الجبیرپاکستان پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نورخان ایئربیس پرعادل الجبیرکا استقبال کیا۔ عادل الجبیرسعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں پاکستان پہنچے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔ سعودی ولی عہد دوسرے روز کل پیر کو صدر مملکت ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ جبکہ صدرمملکت عارف علوی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو نشان پاکستان عطا کریں گے۔ نشان پاکستان دینے کی تقریب بھی پیر کو ایوان صدرمیں ہو گی۔ تقریب میں حکومتی وزرا، عسکری قیادت اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔ صدر عارف علوی پیر کو ہی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا۔ ظہرانہ میں وزراء اور اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔ سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئرپورٹ روانہ ہوجائیں گے۔