07:43 am
بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے،شہباز شریف

بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے،شہباز شریف

07:43 am

لاہور(نیو زڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے
نظریں چرا رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح حقائق سے نظریں چرا رہا ہے لیکن حقائق کو جھوٹی کہانیوں کے ذریعے چھپایا نہیں جاسکتا۔شہباز شریف نے کہا کہ ایک ارب کی آبادی والے ملک کو مقبوضہ کشمیر کی حقیقت کا سمجھنا چاہئے اور آنکھوں سے پٹی اتار کر مسئلے کی سنگینی کو سمجھنا ہی بھارت کے لیے بہتر ہے۔

تازہ ترین خبریں