07:51 am
چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی

چیئرمین نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دیدی

07:51 am

کراچی(نیو زڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں نیب حکام نے میگا منی لانڈرنگ کیس سے متعلق چیئرمین نیب کے دستخط شدہ دستاویزات جمع کرادیے، نیب حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین نیب نے نیب
آرڈیننس کی شق 16 اے کے تحت میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کا حکم دیا ہے اس لئے منی لانڈرنگ کیس نیب کورٹ راولپنڈی منتقل کیا جائے، چیئرمین نیب کی درخواست پرعدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کو 20 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے۔