10:57 am
ایران کیلئے کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے، وزیر خارجہ

ایران کیلئے کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے، وزیر خارجہ

10:57 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کیلئے کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے
ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب نے ویزا فیس میں کمی کا پاکستان کا دیرینہ مطالبہ مان لیا ہے اور ویزہ فیس کم کردی ہے، منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ بنائے گئے ہیں جو ہر تین ماہ بعد ملاقات کریں گے، ہم نے سپریم رابطہ کونسل کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد مفاہمتی یاد داشتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔پاکستان کے خلاف ایرانی الزام تراشیوں سے متعلق سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ سے بات کی ہے اور حالیہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا، یہ حملے ناقابل قبول ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے جس کے لیے ہم کوئی مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں اور امید ہے کہ ایران بھی ہماری خودمختاری کا احترام کرے گا، اگر انہیں کوئی مسائل ہیں تو اس پر بات چیت ہوسکتی ہے اور اگر حملے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو فراہم کریں ہم تعاون کریں گے، ہم نے پہلے بھی ان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ان کی مدد کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ 14 فروری کو ایرانی پاسداران انقلاب فورس پر حملے میں 41 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے پاکستان پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔