02:12 pm
عمران خان نے سعودی ولی عہد کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کی آفر کر دی ،سعودی شہری بھی ششدر

عمران خان نے سعودی ولی عہد کو پاکستان سے الیکشن لڑنے کی آفر کر دی ،سعودی شہری بھی ششدر

02:12 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ 2030ء میں پاکستان دنیا کی بڑی معاشی طاقت ہوگا، پاکستان دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان اہم ملک ہوگا، 2030ء میں چین دنیا کی سب سے بڑی اور بھارت تیسری بڑی طاقت ہوگا۔ آج سوموار کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روانگی سے قبل نورخان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مختصرمشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان نے شاہی مہمان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں صبح اٹھا تو اپنا موبائل فون دیکھا تو آپ کے پاکستان کا سفیر کہنے کے جملے پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔آپ کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورے کوبہترین سوشل میڈیا رسپانس ملا۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ یہاں سے الیکشن لڑیں تومجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے اس بات پر سعودی ولی عہد مسکرا دیے ۔
عمران خان نے کہا آپ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے2107 قیدیوں کی رہائی پرمیں آپ کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی جہت میں داخل ہوئے ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب میں نئے رشتوں میں نئے زاویے پیدا ہوئے ہیں۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ پاکستان میں آکر اپنے گھر جیسا محسوس کیا۔پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دوہزار تیس میں پاکستان بڑی معیشت ہوگا۔2030ء میں پاکستان دوبڑی معاشی طاقتوں کے درمیان بڑا اہم ملک ہوگا۔2030ء میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور بھارت تیسری بڑی معیشت ہوگا۔ پاکستان کو یقینی طور پر ہمسایوں سے فائدہ ہوگا۔ واضح رہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے آج واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز اتوار کو پاکستان پہنچے، ان کا پاکستان میں فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ ان کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو ایف 16 اور جے ایف تھنڈر17طیاروں نے شاہی طیارے کو اپنے حصار میں لے لیا اور پروٹوکول کے ساتھ نور خان ایئربیس تک پہنچایا۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد کا ریڈکارپٹ استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا گیا، عمران خان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کو گارڈآف آنرز پیش کیا گیا۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے 20ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔آج سوموار کو سعودی ولی عہد کو ایوان صدر میں ظہرانہ دیا گیا اوران کو21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔سعودی ولی عہد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بڑی اہم ملاقات کی، اسی طرح چیئرمین سینیٹ سے بھی ملاقات کی۔ ایوان صدر سے سعودی ولی عہد آج واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں