07:30 am
فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

07:30 am

پشاور (نیو زڈیسک) فضل الرحمان نے حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ جے یو آئی ف کے سربراہ تحریک کا اعلان سندھ سے کریں گے۔ذرائع کے مطابق، آصف علی زرداری کے دوست مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ فضل الرحمان حکومت کیخلاف مارچ میں "ملین مارچ" کا
اعلان کریں گے۔ جے یو آئی ف نے سندھ کے کارکنان کو متحرک کرنے کیلیے ٹنڈو غلام علی میں سیاسی پنڈال سجا لیا۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج کراچی پہنچ رہے ہیں، فضل الرحمان آج اور کل ہفتے کو کراچی میں مصروف دن گزاریں گے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ 24 فروری اتوار کے روز ضلع بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے میں وفاقی حکومت کیخلاف تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ کا اعلان ہوگا۔

تازہ ترین خبریں