02:52 pm
پاکستان میں دھماکہ ہو گیا  سکیورٹی فورسز بارے تشویشناک خبر

پاکستان میں دھماکہ ہو گیا سکیورٹی فورسز بارے تشویشناک خبر

02:52 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میاں غنڈی کے قریب بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں میاں غنڈی کے قریب بم دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چارپولیس اہلکاروںکے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بم دھماکے میں ایک پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
زخمی ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لےلیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں