08:31 am
خان ٹی سٹال کا دراصل مالک کون ؟ ا س سے پہلے وہ کیا کام کرتا تھا ؟ خود ہی منظر عام پر آ گیا

خان ٹی سٹال کا دراصل مالک کون ؟ ا س سے پہلے وہ کیا کام کرتا تھا ؟ خود ہی منظر عام پر آ گیا

08:31 am

رحیم یار خان (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ” خان ٹی سٹال “ کی اس وقت دھوم مچ چکی ہے اور اس کا نعرہ ” ایسی چائے کہ دشمن کو بھی دوست بنائے “ مقبول ہو چکاہے جس کے باعث دور دور سے لوگ اس کے پاس چائے پینے پہنچ رہے ہیں تاہم اب اس کا مالک ” عبدالحق خان “ بھی میدان میں آ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالحق خان کئی برسوں سے رحیم یار خان میں ’ کڑاہی گوشت ‘ کا کاروبار کرر ہاہے تاہم جب اس نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیو دیکھی تو اسے چائے کا کاروبار بھی شروع کرنے کا آئیڈیا آیا اور اس نے اس پر عمل کرتے ہوئے ”
خان ٹی سٹال “ قائم کیا ۔پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے طیارے گرائے تھے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان میں گرا اور اس کے پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا گیا جس کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں وہ چائے پی رہاہے اور پاک فوج کے رویے کی تعریف کر رہاہے ۔عبدالحق خان نے ٹی وی چینلز پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیو دیکھی اور اسی وقت اپنے ریسٹورنٹ میں ٹی سٹال قائم کرنے کا فیصلہ اور ساتھ ہی اس نے ابھی نندن کی تصویر بھی اپنے بینر پر شائع کی ۔بھارتی پائلٹ کی تصویر کے ساتھ عبدالحق خان نے لکھا کہ ” ایسی چائے کہ دشمن کو بھی دوست بنائے ۔“عبدالحق خان نے غیر ملکی ادارے ” عرب نیوز “ کے ساتھ ٹیلیفون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا تعلق صادق آباد سے ہے اور مجھے کبھی بھی چائے کی طاقت معلوم نہیں تھا تاہم جب میں نے ابھی نندن کے ہاتھ میں چائے کا کپ دیکھا جو کہ پاک فوج کی تعریف کر رہا تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ یہ وہ چائے کا کپ تھا جو کہ پاک فوج کی جانب سے محبت کے ساتھ بھارتی پائلٹ کو دیا گیا ، وہ یہاں بطور دشمن آیا تھا لیکن دوست بن کر گیا ہے ۔عبدالحق خان کا کہناتھا کہ اس ایک چیز نے مجھے یہ آئیڈیا دیا کہ میں یہ نعرہ درج کروں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ یہاں آتے ہیں اور بینر پر لکھا شعر پڑھ کر خوب ہنستے ہیں جس کے بعد وہ چائے کا آرڈر دیتے ہیں ۔میں گاہکوں سے کہتاہے کہ اگر ایک چائے دشمن کو دوست بنا سکتی ہے تو یہ آپ کی زندگی سے نفرت کو بھی ختم کر سکتی ہے