02:06 pm
یا اللہ خیر ۔۔پاکستان کے اہم شہر میں لرزہ خیز دھماکہ ۔۔ متعدد شہادتیں ، کئی افراد زخمی۔۔ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

یا اللہ خیر ۔۔پاکستان کے اہم شہر میں لرزہ خیز دھماکہ ۔۔ متعدد شہادتیں ، کئی افراد زخمی۔۔ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

02:06 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یا اللہ خیر ۔۔پاکستان کے اہم شہر میں لرزہ خیز دھماکہ ۔۔ متعدد شہادتیں ، کئی افراد زخمی۔۔ مزید تفصیلات سامنے آگئیں ۔۔۔پنجکور کے چتکان بازار میں دہشتگرد دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے 2 گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع پبجکور کے چتکان بازارمیں زور دار دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی، دھماکے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لیویز ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے تحت دھماکے میں2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے 2 گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لیا اور داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی شروع کردی ہے۔ جائے دھماکا پرشواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ بھی لگایا جار ہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دو کریکر دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکا خیر مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ اسی طرح ریسکیو ٹیموں نے دھماکے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔دھماکے میں کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔