02:33 pm
فواد چوہدری کی چھٹی کا فیصلہ

فواد چوہدری کی چھٹی کا فیصلہ

02:33 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فواد چوہدری کی چھٹی کا فیصلہ، ایسے شخص کو وزارت اطلاعات سونپنے پر غور کہ آپ کو بھی یقین نہ آئےجبکہ فواد چوہدری کو کونسی وزارت دی جائے گی ؟ جانیں ۔۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو ان کے عہدے سے ہٹا کر انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے
کہ فواد چوہدری کی جگہ اس اہم ترین وزارت کی ذمہ داری بابر اعوان کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ انہیں مشیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے لیکن ان کی تعیناتی نندی پور کیس میں کلیئرنس سے مشروط کی گئی ہے، بابر اعوان کے خلاف ریفرنس پر فیصلہ ایک ہفتے میں آنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعوان کے ساتھ ساتھ وزارت اطلاعات کیلئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا نام بھی آیا ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی خاور گھمن نے کہا کہ اس وزارت کیلئے فیصل جاوید خان کا نام بھی لیا جارہا ہے لیکن سینیٹر فیصل جاوید نے انہیں خود کال کرکے کہا تھا کہ وہ کوئی بھی عہدہ لینے کے حق میں نہیں ہیں اور بطور سینیٹر پارٹی کی جانب سے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان سے ہی خوش ہیں۔