02:48 pm
پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا ، بڑی خبرآگئی

پاکستانی وفد بھارت پہنچ گیا ، بڑی خبرآگئی

02:48 pm

لا ہو ر (آ ئی این پی) بھا رت کے ساتھ کرتارپور راہداری پر جا مع مذاکرات کے لئے18رکنی پاکستانی وفد بھا رت پہنچ گیا ، جمعرات کو بھا رت روا نگی سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کرتارپورراہداری پراجلاس وزیراعظم کے وژن کاعکاس ہے، خطے میں امن کی خاطرمذاکرات کیلئے بھا رت جا نے کا فیصلہ کیا، مثبت پیغام لےکرجارہے ہیں ،
امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا، ہمارے مذاکرات کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق ہے،دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے، شجر ایسا اپنے آنگن میں لگایاجائے، جس کا ہمسائے کے آنگن میں سایہ جائے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے 28 نومبر کو کرتار پور راہداری کی بنیاد رکھی، اس مقصد کے لیئے 18رکنی وفد مذاکرات کے لیے بھارتجا رہا ہے ، خطے میں امن کی خاطر آج پہلی اجلاس کے لیے جا رہے ہیں، ملاقات میں گفتگوصرف کرتار پور راہداری کے حوالے سے ہوگی،ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا کرتار پور کو کھولنے کے حوالے سے ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے کرتار پور راہداری پر بات کی تھی ۔

تازہ ترین خبریں