02:59 pm
تنخواہوں میں اضافے کا بل  عمران خان نے ارکان اسمبلی کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

تنخواہوں میں اضافے کا بل عمران خان نے ارکان اسمبلی کی امیدوں پرپانی پھیر دیا

02:59 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھائے جانے کے معاملے پر وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری گورنر پنجاب کو بھجوانے اور دستخط کروانے سے روک دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے
کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنخواہوں کی سمری کو گورنر پنجا ب کے پاس دستخط کرنے کےلئے بھجوانے سے روک دیا ہے۔اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کرلیاگیا تھا جس پر وزیراعظم اور وزیر اطلاعات نے شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے تحریک انصاف کی پالیسیوں سے متصادم قرار دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں