04:21 pm
سانحہ ماڈل ٹائون پر نوازشریف سے تفتیش  آج کی بڑی خبر آگئی

سانحہ ماڈل ٹائون پر نوازشریف سے تفتیش آج کی بڑی خبر آگئی

04:21 pm

اسلام آ با د (آ ئی این پی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی ٹیم کو نواز شریف سے ماڈل ٹاون کیس کی تفتیش کی اجازت دے دی، جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کو نواز شریف سے ماڈل ٹاون کیس کی تفتیش کی اجازت دے دی،پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹا ؤن مقدمے میں نامزد ملزم ہیں،
جیل میں ان سے تفتیش کی اجازت دی جائے،نیب کی جانب سے پنجاب پولیس کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے تفتیش کے لیے پنجاب پولیس ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

تازہ ترین خبریں