04:54 pm
بھارت سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش  پاکستانی ادارے ایک بار پھر حرکت میں آگئے

بھارت سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش پاکستانی ادارے ایک بار پھر حرکت میں آگئے

04:54 pm

لاہور(آئی اےن پی)کسٹم اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے انڈین سمگل شدہ کپڑا اور دیگر سمگل شدہ سامان سے بھرے دو ٹرک پکڑ کے قبضے میں لے لئے۔تفصیلات کے مطابق علی الصبح کلیکٹر کسٹمز احمد ر ؤف کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز لاہور نویدالرحمن بگوی کی سربراہی میں انڈین سمگل کپڑے اور دیگر سمگل سامان سے لدے دو ٹرک قبضے میں لے لئے جس کی مالیت کروڑوں میں بتائی جارہی ہے۔
دونوں ٹرک کشمیرسے جی ٹی روڈ استعمال کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے راستے لاہور آ رہے تھے۔ شاہدرہ کے قریب ایکشن کرتے ہوئے کسٹم اینٹی سمگلنگ نے دھر لئے۔کسٹم سٹاف کو آپریشن کے دوران سمگلرذ کی طرف سے سخت مزاحمت کاسامنا کرنا پڑا۔مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کی جارہی ہے اور ملزمان سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے سمگلرز کے خلاف بڑے کریک ڈان کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں