04:54 pm
کس کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا  چونکا دینے والی خبر

کس کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا چونکا دینے والی خبر

04:54 pm

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما اور سینئر ملکی سیاستدان کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کشمیر کمیٹی کے سربراہ فخر امام کو وفاقی وزیر کا عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔فخر امام پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ہیں اور اس سے پہلے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، اب وزیر اعظم کی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے جس میں انہیں وفاقی وزیر بھی بنا دیا گیا ہے
۔فخر امام 1985سے 1988تک حزبِ اختلاف کے سربراہ رہے اس کے علاوہ وہ قومی اسمبلی کے گیارہویں سپیکر بھی رہے۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے وہ پاکستان مسم لیگ نواز کا حصہ تھے انکی بیوی سیدہ عابدہ حسین بھی نواز شریف حکومت میں وزیر رہی ہیں۔ سید فخر امام کی صاحبزادی سیدہ صغرہ امام بھی سیاستدان ہیں۔سید فخر امام کو پاکستانی سیاست میں اہم مقام حاصل ہے اور وہ کئی اہم کرسیوں پر براجمان رہے ہیں اب انہیں وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے جبکہ وہ کشمیر کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔