04:55 pm
تنخواہیں بڑھنے کے معاملے پر پہلی کیا ٹویٹ کر ڈالی  اور عمران خان کا پیغام جاری ہوتے ہی اپنا بیان کیسے بدلا  چونکا دینے والی خبر

تنخواہیں بڑھنے کے معاملے پر پہلی کیا ٹویٹ کر ڈالی اور عمران خان کا پیغام جاری ہوتے ہی اپنا بیان کیسے بدلا چونکا دینے والی خبر

04:55 pm

اسلام آباد (آ ئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کی بھرپور حمایت کی اور وزیراعظم کی ایک ٹوئٹ کے بعد انہوں نے یوٹرن لے لیا،پنجاب حکومت نےبد ھ کے روز عوامی نمائندگان ترمیمی بل 2019 منظور کیا جس کے تحت اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا،
جمعرات کو اسلام آباد بار میں وکلا کی تقریب میں شرکت کے موقع پر جب صحافی نے فواد چوہدری سے اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے پنجاب اسمبلی اراکین کی مراعات و تنخواہ میں اضافے کے فیصلے کی کھل کر حمایت کی،وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا میرا خیال ہے ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بہت کم تھیں، 80 ہزار روپے ماہانہ اراکین کی تنخواہ تھی جو ڈیڑھ لاکھ روپے کردی گئی ہے،فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا اگر اس طرح تنخواہ نہیں بڑھائیں گے تو مڈل کلاس والے الیکشن ہی نہیں لڑیں گے، آپ یہ کہیں کہ ایم پی اے اور ایم این اے کی تنخواہ ہی نا ہو تو اس طرح آپ مڈل کلاس والوں کو سیاست سے آٹ کردیں گے۔وزیراعظم کی ٹوئٹ کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات کام? قف بھی بدل گیا اور انہوں نے بھی یوٹرن لیتے ہوئے وزیراعلی اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات کو وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم قرار دیا،فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحا مذاق اڑایا گیا ہے، امید ہے اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں