05:07 pm
ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ تو وزیراعظم نے روک لیا  لیکن اب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی شامت آگئی

ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ تو وزیراعظم نے روک لیا لیکن اب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی شامت آگئی

05:07 pm

لاہور (آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تنخواہ میں مراعات میں اضافے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کی جانب سے ارکان صوبائی اسمبلی وزراءوزیراعلیٰ پنجاب کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا گیا، تاہم اس پر سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
صارفین نے کہا کہ سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب تو نہ بنا سکے اور نہ ہی وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کراسکے تاہم لاہور میں اپنے لیے گھر اور دیگر مراعات حاصل کرلیں، صارفین نے کہا کہ عثمان بزدار کو ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں