03:35 pm
کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل ، ساری رعایتیں ختم

کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل ، ساری رعایتیں ختم

03:35 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب ) نے شریک چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 20مارچ کو نیب آفس پیش ہونے کی ہدایات جا ری کر دی ہیں۔ اور انھیں اس حوالے سے باضابطہ نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری کو دستاویزات بھی ساتھ لانے کا کہا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق صدر آصف علی زر داری اور بلاول بھٹو زر داری سوالنامہ بھی دیا جائیگا ۔یاد رہے کہ کراچی کیبنکنگ کورٹ نے سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے سمیت تمام ملزمان کی زر ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیدیاجس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے بینکنگ کورٹ کے آرڈرز کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں