05:55 pm
نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے دوسرے فیز میں کون کون سے اضلاع نامزد  اعلان کر دیا گیا

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے دوسرے فیز میں کون کون سے اضلاع نامزد اعلان کر دیا گیا

05:55 pm

لاہور(این این آئی) نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پنجاب کے فیزو ن پر کام کاآغاز کردیاگیا جبکہ دوسرے فیز کے اضلاع کا بھی انتخاب کرلیا گیا ۔فیز ٹو میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے 4اضلاع کا انتخاب کرلیا گیا ۔فیز ٹو میں لاہور ، سیالکوٹ ، چنیوٹ اور سرگودھا میں سستے گھربنائے جائیں گے ۔لاہورمیں سستے گھرو ں کی تعمیر کیلئے چار مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے
۔برکی روڈ ، ہنجر وال ، آشیانہ سکیم ، ایل ڈی اے سٹی میں گھر تعمیر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔برکی روڈ پر 3ہزار کنال ، ایل ڈی اے سٹی میں 500کنال پر سستے گھر تعمیر ہوں گے ۔آشیانہ میں 172کنال اراضی کی نشاندہ کی گئی ہے ۔فیز ٹو میں پہلے درخواستیں جمع کروانے کی سہولت بھی دے دی گئی ۔اپارٹمنٹ کے لئے جمع درخواستوں کو تبدیل کرکے گھر کیلئے جمع کروائی جاسکتی ہے۔