02:32 pm
بلوچستان پھردھماکے سے گونج اٹھا

بلوچستان پھردھماکے سے گونج اٹھا

02:32 pm

چمن(ویب ڈیسک ) مال روڈ فلسطین چوک پر دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق دھماکا مال روڈ فلسطین چوک پر ہوا ہے، اور جائے وقوعہ پر فورسز کی گاڑی بھی کھڑی تھی جو مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ اور ممکنہ طور پر اسی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا
کہ قریب کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں، اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابھی تک کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات نہیں تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے خبر سنتے ہی ایف سی، لیویز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ریکسیو کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ دھماکا نصب شدہ تھا یا خودکش تھا۔