06:01 am
حنیف عباسی کے بعد کس لیگی رہنما کو عدالت سے ریلیف ملنے والا ہے ؟ پیشگوئی نے کھلاڑیوں پر سکتہ طاری کردیا

حنیف عباسی کے بعد کس لیگی رہنما کو عدالت سے ریلیف ملنے والا ہے ؟ پیشگوئی نے کھلاڑیوں پر سکتہ طاری کردیا

06:01 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گزشتہ الیکشن کے وقت سے ہی مسلم لیگ ن کا کڑا وقت شروع ہو چکا تھا۔الیکشن سے پہلے اور دوران میں عدلیہ نے ن لیگ کی کھنچائی کی اور مختلف کیسز کے فیصلے نمٹاتے ہوئے کئی وزرا کو جیل کی راہ دکھائی اور کچھ کو نااہل کر دیا۔جبکہ الیکشن ہو جانے اور پی ٹی آئی کے اقتدار میں آ جانے کے بعد وہی کام اب نیب کر رہی ہے۔مگر گزشتہ ایک ماہ سے ہواکسی اورطرف کی اور فضا بھی بدلی بدلی لگ رہی ہے۔
نواز شریف کو ضمانت مل جانا،حمزہ شہباز کو نیب کی گرفتاری سے قبل ضمانت مل جانا اور ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کے سزا یافتہ حنیف عباسی کو لاہور ہائیکورٹ سے معافی مل جانا یہ باتیں کچھ اور ہی چیزوں کا عندیہ دے رہی ہیں۔ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی رہائی پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اب ہمارے اچھے دن آنے والے ہیں اور حکومت کے برے دن شروع ہو چکے ہیں۔اب آپ دیکھیے گا کہ ایک کے بعد ایک شخص عدالت سے رہا ہوتا جائے گا۔پروگرام میںموجود پی ٹی آئی راہنما عثمان ڈار نے جب رانا ثناللہ کو حنیف عباسی کی رہائی پر مبارک باد دی تو رانا ثناللہ نے کہا کہ آپ ابھی مبارک بادیں جمع کر کے رکھیں بلکہ آپ کو ایک اور سپیشل مبارکباد دینا پڑے گی جس دن خواجہ آصف صاحب سرخرو ہوں گے اور انہیں عدالت سے ریلیف ملے گا۔پروگرام اینکر نے جب رانا صاحب سے کہا کہ آپ عدالتی فیصلے سے متعلق پیشین گوئی کر رہے ہیں تو رانا ثناللہ نے کہا کہ آپ بہت جلد دیکھیں گے کہ خواجہ آصف صاحب جلد عدالت سے رہا ہوں گے کیونکہ اب ہوا کسی اور طرف چل پڑی ہے اور پی ٹی آئی کے برے دن شروع ہو گئے اور ہم عوام میں سرخرو ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں