07:20 am
اربوں کھانے والے کو ضمانت مل سکتی ہے تو علیم خان کو کیوں نہیں

اربوں کھانے والے کو ضمانت مل سکتی ہے تو علیم خان کو کیوں نہیں

07:20 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فواد چودھری کا کہنا ہے علیم خان پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، علیم خان کو ضمانت دی جانی چاہیے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اربوں روپے کھانے والوں کو آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو کیوں نہیں ؟ عام تاثر ہے کہ علیم خان کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، علیم خان کا
مقدمہ کم سنگین ہے۔علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے، اگر اربوں روپے کھانے والے ملزموں کو اتنی آسانی سے ضمانت مل سکتی ہے تو ایک کاروباری آدمی کو جس پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئ الزام نہیں ضمانت دی جانی چاہئے۔عام تاثر یہ ہے کہ علیم کو اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔یاد رہے قومی احتساب بیورو نے علیم خان کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما نے اپنی وزارت سے استعفی دیا۔ علیم خان سال 2011 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ گزشتہ سات سال سے وہ اس جماعت سے وابستہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں