10:17 am
اصل کہانی کھل گئی ، نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ کو نوٹس کیوں بھیجا،اندر ونی کہانی پتا چل گئی

اصل کہانی کھل گئی ، نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ کو نوٹس کیوں بھیجا،اندر ونی کہانی پتا چل گئی

10:17 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اصل کہانی کھل گئی ، نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ کو نوٹس کیوں بھیجا،اندر ونی کہانی پتا چل گئی۔۔۔ گزشتہ دنوں شہبازشریف کے گھر واقع ماڈل ٹاؤن میں نیب کی ٹیم نے دو دن ڈیرہ جمائے رکھا وجہ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا تھی مگر نیب کی یہ کوشش اس وقت رائیگاں گئی جب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو ضمانت دی اور نیب کو ہدایت دی
کہ عدالتی حکم کے بغیر حمزہ شہباز کو گرفتار نہیں کرنا۔ابھی حمزہ شہباز کی جان چھوٹی ہی تھی کہ نیب نے شہباز شریف کی والدہ اور دو بیٹیوں کو بھی 17اپریل کوطلب کر لیا۔اب اس پر حمزہ شہباز نے دھواں دھار پریس کانفرنس کر ڈالی کی ایسا کیوں ہوا۔تاہم نیب کے ایک اعلیٰ افسر نے حمزہ شہباز کی پھرتیوں کا پردہ چاک کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب نیب نے حمزہ شہباز کو سوال جواب کے لیے بلایا تو انہوں نے اپنی والدہ سے متعلق سوال پر جواب دینا پسند نہ کیااور کہا کہ میں صرف خود سے متعلق سوال کا جواب دے سکتا ہوں اگر والدہ محترمہ سے کچھ پوچھنا ہے تو وہ نیب ان سے بذات خود پوچھے۔ لہٰذا مجبوراً نیب کو ان کی والدہ اور بہنوں کو بھی نوٹس بھیجنا پڑا۔یوں اب نصرت شہباز اور ان کی دو بیٹیوں کو بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس کا سامنا کرنا پڑے گا۔نصرت شہباز کو ڈنگا گلی اور دوسرے گھر کے ذرائع آمدن کی تفصیلات کے علاوہ اپنے شوہر شہباز شریف کی طرف سے ملنے والے تحائف سے متعلق بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔یاد رہے شہباز شریف کی فیملی کو نیب نے17اپریل کو طلب کیا ہے۔جبکہ اس سے ایک دن قبل 16اپریل کو حمزہ شہباز نے نیب کے روبرو پیش ہونااور اثاثوں کی تفصیل بیان کرنی ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز کے اثاثوں سے متعلق انہیں اسٹیٹ بینک کی طرف سے بھی شکایات موصول ہوئی ہین۔ نیب کا کہنا ہے کہ اس کے پاس حمزہ شہباز اور اس کی فیملی سے متعلق ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

تازہ ترین خبریں